ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’مہابھارت‘ تنازعہ: فرانسیسی جرنلسٹ پر بھڑکے جاوید اختر، ہندوستانی فلم صنعت کو آلودہ نہ کریں

’مہابھارت‘ تنازعہ: فرانسیسی جرنلسٹ پر بھڑکے جاوید اختر، ہندوستانی فلم صنعت کو آلودہ نہ کریں

Thu, 29 Mar 2018 11:32:59    S.O. News Service

نئی دہلی28مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )مشہورا سکرپٹ نگار اور نغمہ نگارنے بدھ کو سخت گیر ذہنیت کے حامل افراد کو ہندوستانی سنیما میں فرقہ واریت نہ پھیلانے کااانتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلمی دنیا سیکولرازم کا گڑھ ہے ۔ ہند نژاد فرانسیسی صحافی فرانکو گوتیر کے مہابھارت پر فلم بنانے اور اس میں عامر کے کرشن کے کردار ادا کرنے کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرنے کے بعد 73 سالہ نغمہ نگار اور مصنف نے یہ تبصرہ کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹس میں گوتیر نے عامر خان کے مسلمان ہونے پر زور دیتے ہوئے ان کے مہا بھارت میں کردار ادا کرنے پر سوال اٹھایا تھا۔ جاوید اختر نے گوتیر کا نام لئے بغیر ٹوئٹ کیا کہ میں اس انڈسٹری میں سال 1965 میں آیا تھا جب میری تنخواہ 50 روپے تھی۔ میں نے ان 53 سالوں میں کبھی بھی کسی فرقہ واریت نہیں دیکھی اور نہ ایسا کچھ محسوس کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی فلم صنعت سیکولرازم کا گڑھ ہے، بنیاد پرست لوگ اسے فرقہ واریت کے زہر سے آلودہ نہ کریں۔واضح ہوکہ حال ہی میں میڈیا میں ایک خبر آئی تھی کہ ’ مہابھارت‘ کی سیریز بننے کے دوران عامر خان اس میں کرشن کے کردار نبھائیں گے۔ اگرچہ کی اس کی کوئی آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔


Share: